دیرلوئیر،عبدالولی یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس میں سیمینار کا انعقاد

بدھ 27 جون 2018 12:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) جیالوجی سنٹرمحکمہ بہبود آبادی دیرلوئر کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت کے موضوع پر عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں خواتین کونسلرز طلباء وطالبات سمیت محکمہ کے ذمہ داران نے شرکت کی‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر باسط سعید‘ یونیورسٹی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر منہاج الدین اور ضلعی کونسلر سائرہ شمس نے کہاکہ ماں اور بچے کی صحت کی اہمیت حوالے سے منتخب نمائندوں اور علماء کرام سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو اپنابھرپورکرداراداکرنا ہوگا‘ انہوں نے کہاکہ وسائل کی تقسیم میں عدم توازن بڑی رکاوٹ بن رہاہے۔