واں ہزارہ سپورٹس فیسٹیول ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا

بدھ 27 جون 2018 12:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) 26واں ہزارہ سپورٹس فیسٹیول بدھ کو ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا۔ تین روزہ فیسٹیول29 جون تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ فیسٹیول میں ملک بھر سے معزور افراد شرکت کر رہے ہیں۔ اس ایونٹ میں معزور افراد کے کھیل کو شامل کیا گیا ہے۔ فیسٹیول میں بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں کراچی، ملتان، سرگودھا اور سرگودھا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس فیسٹیول کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے۔