قومی کھلاڑی قیصر خان کرغستان میں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت میں مصروف

بدھ 27 جون 2018 12:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) قومی کھلاڑی قیصر خان کرغستان میں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق قومی کھلاڑی قیصر خان کرغستان تربیتی کیمپ میں29 جون تک تربیت حاصل کریں گے جس کے بعد وہ وطن واپس پہنچیں گے ۔ قیصر خان نے کرغستان میں ہونے والی ایشین اوپن کیڈٹ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قیصر خان باصلاحیت کھلاڑی ہے اور وہ ارجنٹائن میں ستمبر میں ہونے والے یوتھ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کریںگے۔

متعلقہ عنوان :