قصور،کرائم کی روک تھام کیلئے کریک ڈاون جاری

بدھ جون 13:17

قصور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ڈی پی اوقصور منتظر مہدی نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سنگین کرائم کی روک تھام کیلئے مجرمان اشتہاریوں اور عادی مجرمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں اور معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام ایس ایچ اوز پوری محنت کیساتھ کام کریں ،ڈاکوئوں، منشیات فروشوں اور ایکٹو کریمنلز کی موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ضلع قصور کو ڈاکوئوں،مجرمان اشتہاریوں،،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،،پولیس گشت نظام اور ناکو ں کو مزید مربوط بنایا جائے ،سنگین کرائم کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کو یقینی بنانا ،،امن و امان کے مستقل قیام سمیت جرائم کی بیخ کنی اور مجرمان کو قلع قمع کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں،تھانوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایس ایچ اوز تھانوں کے تمام امور کا بغور جائزہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث 18عادی مجرمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن سے انٹیروگیشن کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :