ْقصور، ریسکیو1122کی پروقارتقریب، ب

ہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز میں کیش ایوارڈ تقسیم

بدھ جون 13:17

قصور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء)ایوارڈ دینے کا مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیواسٹیشن 1122پرایک پروقارتقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران گزشتہ سال بہترین کارکرد گی دکھانے والے ریسکیورز میںکیش ایوارڈ تقسیم کئے گئے اور ترقی پانے والے اہلکاروں کو بیجز بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر فرزند علی کاکہنا تھا کہ کیش ایوارڈ دینے کا مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی اور مقابلے کی فضا پیدا کرنا ہے تا کہ ایمرجنسی سروس کے معیا ر کو بہتر سے بہتر بنا یا جاسکے۔ اس موقع پرریسکیو اہلکاروں نے بھی جوش اورولولے کیساتھ کام کرنے کا عزم کا اعادہ کیا۔