زیتون کی ایک ہزار سے زائد اقسام ہیں‘زرعی ماہرین

بدھ 27 جون 2018 13:17

قصور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ زیتون کا درخت زندگی اور امن کی علامت ہے ‘زیتون کی ایک ہزار سے زائد اقسام ہیں‘زیتون کا تیل دل کی بیماری ‘پٹھوں کی کمزوری اور نیند کی کمی جیسے امراض کیلئے بیحدمفیدہے‘زیتون کا درخت سدابہارہے اس کی بلندی 15میٹر جبکہ پھیلائو 10میٹرتک ریکارڈ کیاگیا ہے‘زیتون کے پودے تپتے صحرا سے لیکر برف پوش پہاڑی چوٹیوں تک اگائے جاسکتے ہیں ‘زیتون کے پودے عام طورپر چار سے پانچ سال کی عمر میں پھل دیناشروع کرتے ہیں ‘زیتون کے پودے پرپھو ل آنے کا عمل زیتون کی قسم اور موسمی حالات پر منحصرہے‘ پھول آنے کے بعد 4 تا 5 ماہ تک پھل پک کر تیار ہوجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :