منظورشدہ اقسام کی کاشت سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے‘ زرعی ماہرین

بدھ 27 جون 2018 13:17

قصور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کپاس کی منظورشدہ اقسام کی کاشت اور زمین کی اچھے طریقے سے تیاری سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیاجاسکتاہے‘کاشتکار کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ کی جانب سے منظورشدہ اقسام کاشت کریں اور نائٹروجن و فاسفورس کے ساتھ عناصرصغیرہ کا بھی استعمال ضرور کریں، اسی طرح بی ٹی اقسام کا انتخاب پانی کی دستیابی اور زمین کی قسم کے مطابق کریں ‘پودوں کی تعدادپوری رکھیں اگر پانی دستیاب ہو تو کپاس کھیلیوں پر کاشت کریں‘کسان کپاس کی منظورشدہ اقسام بہترمنصوبہ بندی سے کاشت کرکے فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :