جاپانی شہریوں کے اغوا کے معاملے پر مبالغہ آرائی سے کام لیا جارہا ہے، شمالی کوریا کے سرکاری ریڈیو کا دعویٰ

بدھ 27 جون 2018 13:27

پیانگ یانگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جاپانی شہریوں کے اغوا کے معاملے پر مبالغہ آرائی سے کام لیا جارہا ہے اور اِس معاملے کا کوئی وجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریاکے سرکاری ریڈیو کے مطابق جاپان خٴْود کو اغوا سے متاثرہ ملک ظاہر کرنا چاہتا ہے دراصل جاپانیوں کے اغوا کے معاملے کو کوئی حقیقت نہیں ہے۔ قبل ازیں اِسی ماہ، مذکورہ ریڈیو نے پیانگ یانگ کے اِس موقف کو دہرایا تھا کہ جاپانی شہریوں کے اغوا کا معاملہ پہلے ہی حل ہو چکا ہے۔حکومتِ جاپان شمالی کوریا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات منعقد کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اٴْس کا یہ موقف برقرار ہے کہ اِن مذاکرات سے اغوا کا معاملہ حل ہونے میں لازمی مدد ملنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :