صاف پانی کرپشن کیس ،

نیب نے شہباز شریف کی پیشی یقینی بنانے کیلئے پولیس کی مدد لے لی ْشہباز شریف کی طلبی کا نوٹس وصول کرواکر رپورٹ دی جائے‘نیب کا سی سی پی او لاہور کو مراسلہ

بدھ 27 جون 2018 13:27

صاف پانی کرپشن کیس ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صاف پانی کرپشن کیس میں پیشی یقینی بنانے کے لیے پولیس سے مدد مانگ لی۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے صاف پانی کرپشن کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو 5جولائی کو طلب کیا ہے۔ نیب نے سی سی پی او لاہور کو نوٹس وصول کرانے کیلئے خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او کے ذریعے شہباز شریف کو نوٹس کی سروس یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

نیب نے ایس ایچ او کو نوٹس سروس کے حوالے سے رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی طلبی کا نوٹس وصول کروا کر 4جولائی سے پہلے رپورٹ جمع کرائی جائے۔ نیب نے شہباز شریف کی طلبی کا نوٹس ان کی ماڈل ٹائون رہائش گاہ پر وصول کرانے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں 25 جون کو طلب کیا تھا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے جس پر انہیں 5جولائی کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔