این اے 81، تحریک لبیک کے آصف جلالی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

بدھ جون 13:27

این اے 81، تحریک لبیک کے آصف جلالی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ایپلٹ ٹریبونل نے حلقہ این اے 81 سے تحریک لبیک کے مولانا اشرف آصف جلالی کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیدیا۔۔لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شہباز رضوی نے گوجرانوالہ کے حلقے این اے 81 سے مسلم لیگ (ن) کے کورنگ امیدوار عاطف فرید صابر کی اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

اپیل کنندہ نے موقف اپنایا کہ مولانا اشرف آصف جلالی نے کاغذات نامزدگی میں ٹیکس ریٹرن کا ذکر نہیں کیا جبکہ انہوں نے ریٹرننگ افسر کو پاسپورٹ بھی جمع نہیں کرایا اور اپنے بیرون ملک دوروں سے بھی آگاہ نہیں کیا لہٰذا وہ آئین کے آرٹیکل 62،63 کی زد میں آتے ہیں اور الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔

جسٹس شہباز رضوی نے عاطف فرید کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے آصف اشرف جلالی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے آصف اشرف جلالی کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔واضح رہے کہ گوجرنوالہ کے حلقہ این اے 81 سے مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر دفاع خرم دستگیر کو کھڑا کیا ہے۔