Live Updates

عوام ملک کو ترقی کے سفر پر گامزن رکھنے کیلئے (ن) کودوبارہ کامیاب کرانے کااٹل فیصلہ کر چکے ہیں‘میاں عثمان

پی ٹی آئی حکومت بنانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ،چاروںصوبوںمیںحکومت بنائیںگے‘ امیدوار پی پی 153

بدھ 27 جون 2018 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر ، پی پی 153سے امیدوار میاں عثمان نے کہا ہے کہ عوام ملک کو ترقی کے سفر پر گامزن رکھنے کیلئے (ن) لیگ کودوبارہ کامیاب کرانے کااٹل فیصلہ کر چکے ہیں،خیبر پختوانخواہ کو تباہ حالی کے دہانے پر پہنچانے والی پی ٹی آئی ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے خواب دیکھناچھوڑدے۔

اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہاکہمسلم لیگ (ن) ہی ترقی کی ضامن جماعت ہے اور دوبارہ حکومت میںآکر وژن 2025ء کو کامیابی سے آگے بڑھائے گی ۔ تحریک انصاف کا زمینی حقائق کے مطابق کوئی ہوم ورک نہیں ۔انفراسٹر اکچر کے بغیر کسی ملک کی ترقی ممکن ہے اورنہ ہی بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انفراسٹر اکچر اور گروتھ کی وجہ سے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح باقی صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ہے جس نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئند ہ حکومت بنانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے بلکہ انہیں ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے پر ووٹرز کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں پنجاب سمیت چاروںصوبوں میں حکومت بنائے گی اور عوام کوترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات