صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ‘خادم حسین

صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیاء مہنگی اور برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھے گا گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے اس کی چوری روکی جائے تو اضافہ کی ضرورت ہی نہ رہے گی‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

بدھ 27 جون 2018 13:37

صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی قیمت700سے بڑھا کر910 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ انڈسٹر یز پر مالی بوجھ بڑھے گا ،صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیاء مہنگی اور برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھے گا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی کمی ہوگی ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ گیس پاکستان کے قدرتی ذرائع سے حاصل ہورہی ہے اور حکومت اس گیس کی لیکیج اور چوری روکنے کی بجائے کمرشل صارفین سی21ار ب اضافی وصولی کی منظوری دینا تشویشناک ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور انڈسٹریز بھی اضافی بوجھ ہوگا جو صارفین تک منتقل ہونے سے ملک بھر میں ہوشربا مہنگائی جنم لے گی اس لیے وفاقی حکومت اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری مسترد کرکے عوام اور صنعتی شعبہ کو ریلیف دے۔