2018 جنرل الیکشن کے ساتھ فاٹامیں بھی صوبائی نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں‘عبدلخالق وزیر

اگر الیکشن کمیشن صاف اور شفاف الیکشن کرانے کا ارادہ رکھتا ہے تو جنرل الیکشن کے ساتھ ساتھ فاٹامیں الیکشن کرایا جائے

بدھ 27 جون 2018 13:37

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) 2018 جنرل الیکشن کے ساتھ فاٹامیںبھی صوبائی نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں،تاکہ انضمام کے بعد فاٹا کے عوام کی محرومیاں دور ہوسکے،حلقہ این اے 50کے نامزد امیدوار عبدلخالق وزیر نے پریس کانفرس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر الیکشن کمیشن صاف اور شفاف الیکشن کرانے کا ارادہ رکھتا ہے تو جنرل الیکشن کے ساتھ ساتھ فاٹامیں الیکشن کرایا جائے،اگر فاٹا میں صوبائی نشتوں پر بروقت انتخابات نہ کرائے گئے تو بعد میںفاٹا کے صوبائی انتخابات پر صوبائی اور مرکزی حکومتیں صوبائی الیکشن پر اثر انداز ہونگی اورفاٹا میں شفاف انتخابات کا خواب پورا نہیں ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب انتخاباب کے بعد صوبے میں حکومت بن جائے اور صوبائی وزارتیں جنرل الیکشن میںمنتخب ہونے والوں کو دی جائیں تو بعد میں منتخب ہونے والے فاٹا ممبروں کی حیثیت نہ ہونے کی برابر ہوگی اور فاٹا سے منتخب ارکان وزارتوں سے محروم ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کے لئے میری خدمت کسی سے پوشیدہ نہیں اور منتخب ہونے کے بعدعوام کی خدمت کی کسی قسم کی کوتائی نہیں کروں گا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوںنے امید ظاہر کی کہ عوام آئندہ الیکشن میں مجھ پربھر پور اعتماد کرکے مزیز خدمت کا موقع دیں گے۔