آزادکشمیر میں تیرویںآئینی ترمیم مسلم لیگ ن کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے‘راجہ فیصل آزاد

جو کام گزشتہ70برسوں سے کوئی نہ کر سکا وہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کر دکھایا‘صدر مسلم لیگ (ن) پونچھ ڈویژن

بدھ جون 13:37

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) آزادکشمیر میں تیرویںآئینی ترمیم مسلم لیگ ن کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد حکومت کا تشخص بحال کر دیا،جو کام گزشتہ70برسوں سے کوئی نہ کر سکا وہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کر دکھایا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پونچھ ڈویژن کے صدرراجہ فیصل آزاد نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے تاریخی اقدامات سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔راجہ محمد فاروق حیدر خان کے تاریخی اقدامات مدتوں یاد رکھے جائیں گئے۔۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں انقلاب برپا کردیا ہے۔آئینی ترمیم سے ریاست کے عوام کا مورال بلند اورپاکستان کے ساتھ رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔

(جاری ہے)

آئینی ترامیم کے ذریعے آزاد کشمیر کا ریاستی تشخص اور وقار بحال کرنے کی عملی کاوشوں پروزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور کابینہ مبارکباد کے مستحق ہیں،آزاد کشمیر حکومت کو مالیاتی اور انتظامی اختیارات ملنے سے خطہ کے اندر جہاں سیاسی استحکام پیدا ہوگا وہاں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز بھی ممکن ہوگا ۔

راجہ فیصل آزاد نے مزید کہا کہ ایکٹ 74میں ترمیم ریاست کی انتظامی اور مالی خوداختیاری کیلیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔حکومت کو اختیار ملنے پر ریاست کے اندر تعمیروترقی اورکے ساتھ روزگار میں بھی اضافہ ہوگا ۔ ہمار ے لیے باعث اعزازہے کہ آزادکشمیر کو با اختیار بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنا کردار ادا کیا ۔ ۔انہوںنے کہاکہ آئینی ترمیم میں قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا کردار ناقابل فراموش ہے جنہوںنے ہمیشہ کی طرح اس معاملہ میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا ۔

جبکہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور ساری وفاقی کابینہ کو بھی کشمیری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے آزادکشمیر کو مالی اور انتظامی طور پر خود مختار بنایاہے ۔