تھانہ پولیس ڈڈیا ل کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون‘ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ‘بھاری مقدار میں چرس برآمد

بدھ 27 جون 2018 13:37

ڈڈیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) تھانہ پولیس ڈڈیا ل کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون‘ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ‘بھاری مقدار میں چرس برآمد- گرفتار منشیات فروش کی نشاندئی پر پولیس نے بڑے ڈیلر کے گھر پر چھاپہ چھ کلو سات سو بیس گرام چرس اور ایک کلو دو سو پچیس گرام ہیروئن برآمد ملزم پولیس کو دیکھ کر رو پوش تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور ریاض حیدر بخاری ڈی ایس پی سردار غالب کی ہدایت پر ایس ایچ ا و تھانہ ڈڈیال چوہدری محمد شہزاد کی نگرانی میں ایس آئی جاوید الرحمنٰ ،ایس آئی ملک شبیر نے ہمراہ عمیررفیق معہ نفری معتبر زرائع کی اطلاع پر بہاری ڈڈیال کے مقام پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش یاسر کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے 220گرام چرس برآمد کر کے تفتیش کی تو ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کے اس نے یہ چرس فروخت کرنے کے لیے عزت خان پٹھان سے لی ہے جس پر پولیس نے بھلوٹ ڈڈیال کے مقام پر مذکورہ منشیات فروش کے گھر چھاپہ مارا تو ملزم پولیس کو دیکھ کر فرار جبکہ اس کی بیوی کی نشاندئی پر ملزم کے گھر سے 6کلو720گرام چرس اور 1کلو225گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعہ 9C کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے واضع رہے کے ایس ایچ او چوہدری شہزاد کی تعیناتی کے دوران منشیات فروشوں کے نیٹ ورک پر پے در پے کاروائیوں نے منشیات فروشوں میں کھلبلی مچا دی متعدد منشیات فروش زیر زمین چلے گئے عوامی حلقوں نے تھانہ ڈڈیال کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن کرنے پر اطمنان کا اظہار -