ایپلٹ ٹریبونل نے این اے 57 مری سے شاہد خاقان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے

شاہد خاقان عباسی نے ریٹرننگ افسر کو دیئے گئے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی اور جائیداد کی درست تفصیلات نہیں بتائیں ،ْاعتراض کنندہ

بدھ 27 جون 2018 14:08

ایپلٹ ٹریبونل نے این اے 57 مری سے شاہد خاقان کے کاغذات نامزدگی مسترد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔راولپنڈی کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عباد الرحمان لودھی نے پی ٹی آئی کارکن مسعود احمد عباسی کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر سماعت مکمل کرکے دو روز قبل اس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اعتراض کنندہ نے مؤقف اپنایا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے ریٹرننگ افسر کو دیئے گئے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی اور جائیداد کی درست تفصیلات نہیں بتائیں۔اعتراض کنندہ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نیلارنس کالج کے جنگل پر قبضہ کر رکھا ہے ،ْ ان کے کاغذات میں ایف سیون ٹو میں مکان کی ملکیت بھی کاغذات نامزدگی میں کم لکھی گئی ہے، کاغذات نامزدگی میں پہلے 100 روپے والا اسٹامپ پیپر لگایا گیا اور بعد ازاں 500 روپے والا پیپر لگایا گیا ،ْالیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے درخواست گزار کے تمام اعتراضات کو منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 سے بھی لیگ کے امیدوار ہیں۔