شہباز شریف کا کرانچی اور پان پر تبصرہ، شہر قائد کے باسی ناراض ہوگئے

شہباز شریف نے اہل کراچی کی تضحیک کی ،ْ کراچی کو کرانچی کہہ کر مذاق اڑانے کی کوشش اور پان کا طعنہ دے کر طنز کے نشتر برسا ئے ،ْ عمران اسماعیل

بدھ جون 14:08

شہباز شریف کا کرانچی اور پان پر تبصرہ، شہر قائد کے باسی ناراض ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف تو 2 روزہ مشن کراچی کے بعد واپس لاہور لوٹ گئے تاہم گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کراچی کو کرانچی ،ْ کہنے اورپان کھانے والے بہن بھائیوں کا تذکرہ کرکے شہر قائد کے باسیوں کو اچھا خاصا ناراض کرگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ممکنہ طور پر ایک رپورٹر نے کراچی کو کرانچی کہہ کر شہباز شریف سے کوئی سوال کیا جس پر صدر مسلم لیگ (ن) نے جواب دیا کہ ہمارے جو بھائی بہن پان کھانے والے ہیں ،ْان کے کرانچی کو میں لاہور بناؤں گا اور جو کراچی میں رہتے ہیں، ان کو میں کراچی انشاء اللہ لاہور سے بہتر بنا کر دوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل تو اس بات پر باقاعدہ پھٹ پڑے اور انہوں نے طنز و تنقید سے بھرپور ایک ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ عوام نے استقبال کیا لیکن بدلے میں شہباز شریف نے اہلِ کراچی کی تضحیک کی اور کراچی کو کرانچی کہہ کر مذاق اڑانے کی کوشش کی اور پان کا طعنہ دے کر طنز کے نشتر برسائیعمران اسماعیل نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پان ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی کراچی والے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے نظر آئے ۔ایک صارف نے شہباز شریف کو مخاطب کرکے واضح کیا کہ مجھے پان پسند ہے اور میرا کراچی بھی۔ایک کراچی والے نے تو یہ کہہ کر قصہ ہی ختم کردیا کہ ہاں ہمیں پان پسند ہے۔ایک صارف کو یاد آیا کہ انہوں نے کافی دنوں سے پان نہیں کھایا ،ْیہی وجہ ہے کہ انہوں نے شہباز شریف کے بیان کے بعد ایک میٹھا اور ایک سادہ خوشبو پان کھایا اور مزے اڑائے۔

ایک صارف بہت غصے میں نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ وہ کراچی سے انتخابی مہم کے آغاز پر شہباز شریف کو سراہنے والے تھے لیکن جب ان کی آنکھ کھلی تو انہوں نے کرانچی اورپان کی باتیں سنیں۔دیگر لوگوں نے ردعمل کے طور پر اہل لاہور کو گدھے کا گوشت کھانے والے کہہ کر بھی مذاق اڑایا اور یہ سب باتیں تو ایک طرف لیکن حالیہ دورہ کراچی پر شہباز شریف کے گانے نے بہت سوں کے دل ضرور جیت لیے ہیں۔