گجرانوالہ میں آوازیں کسنے پر پولیس کا 10 سالہ بچے پر تشدد ،ْ

ویڈیو منظرعام پر آگئی چار گھنٹے بعد بچے کو رہا کر دیا گیا ،ْ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ،ْ سی پی او معین مسعود کی گفتگو

بدھ 27 جون 2018 14:08

گجرانوالہ میں آوازیں کسنے پر پولیس کا 10 سالہ بچے پر تشدد ،ْ
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں آوازیں کسنے (ہوٹنگ) پر پولیس اہلکاروں نے ایک 10 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ کے علی پور چوک میں پولیس وین میں سوار اہلکاروں کو دیکھ کر ایک 10 سالہ بچے نے ہوٹنگ کی جس پر تھانہ گرجاکھ کی پولیس وین میں سوار اہلکاروں نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعہ کی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ بچہ روتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر اپنی غلطی کی معافی مانگ رہا ہے۔پولیس اہلکار بچے کو وین میں ڈال کر تھانے میں لے گئے، جہاں سے چار گھنٹوں بعد بچے کو رہا کردیا گیا۔دوسری جانب سی پی او معین مسعود کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :