اسلام آباد ،ْچینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان زخمی ،ْہسپتال منتقل

تھانہ کوہسار پولیس نے چینی باشندے کو حراست میں لے کر گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا

بدھ جون 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔۔پولیس ذرائع کے مطابق کوہسار روڈ پر سیکٹر ایف 7 میں چینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے 24 سالہ موٹر سائیکل سوار زوہیب زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تھانہ کوہسار پولیس نے چینی باشندے کو حراست میں لے کر گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ،ْبتایا جارہا ہے کہ چینی باشندہ کم عمر ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے ،ْحادثے میں ملوث چینی شہری کی مدد کے لیے کئی چینی باشندے تھانہ کوہسار پہنچے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے حادثے میں زخمی زوہیب کے بھائی پر معاملہ دبانے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور مشورہ دیا گیا ہے کہ علاج معالجے کے اخراجات لے کر چینی باشندے کے خلاف قانونی کارروائی سے گریز کیا جائے۔