بھارت کے خلائی تحقیق کے پروگرام کا چاند کے جنوبی حصے میں جوہری ایندھن کی تلاش اور اس کو زمین پر لانے کے منصوبے کا اعلان

بدھ 27 جون 2018 14:11

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) بھارت کے خلائی تحقیق کے پروگرام نے چاند کے جنوبی حصے میں جوہری ایندھن کی تلاش اور اس کو زمین پر لانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ میں ایک خلائی مشن آئند اکتوبر میں روانہ کیا جائے گا جو چاند کے جنوبی حصے میں پانی اور ہیلیم۔ 3 اور اس کو زمین پر لانے کے امکانات تلاش کرے گا۔

(جاری ہے)

اس مشن پر ساڑھے بارہ کروڑ ڈالر ز کی لاگت آئے گی۔ماہرین کے اندازوں کے مطابق ہیلیم۔ 3 زمین پر بہت ہی کمیاب ہے لیکن چاند پر یہ اس قدر بڑی مقدار میں موجود ہے کہ اس کو استعمال میں لا کر پوری زمین پر توانائی کی ضروریات کو 250 سال تک پورا کیا جا سکتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق چاند پر دس لاکھ میٹرک ٹن ہیلیم ۔ 3 موجود ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے چاند پر انسان بردار خلائی مشن روانہ کرنے کا اعلان کر چکا ہے لیکن تاحال اس مشن کی روانگی کے لئے وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :