پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے کاغذات نامزدگی مسترد

فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے،منظور وسان پی پی رہنما نے خیرپور کی صوبائی نشست پی ایس 27 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے

بدھ جون 14:11

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے کاغذات نامزدگی مسترد
خیبرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے لیے امیدوار منظور وسان کے کاغذات نامزدگی ایپلٹ ٹریبونل نے مسترد کردیے۔۔منظور وسان نے خیرپور کی صوبائی نشست پی ایس 27 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل نے اعتراض پر سماعت کے بعد اسے مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب منظور وسان کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ ان کے نامزدگی فارم کیوں مسترد کیے گئے جب کہ وہ تمام اثاثے ظاہر کرچکے ہیں۔

منظور وسان نے اعلان کیا کہ کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔2013 کے عام انتخابات میں منظور وسان نے خیرپور کی صوبائی نشست پی ایس 32 خیرپور 4 سے 44 ہزار گیارہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار میر شاہنواز خان تالپور کو شکست دی تھی جو 32 ہزار 174 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔