ترکی: انتخابات کے بعد پھر کریک ڈاؤن، فوجی افسران سمیت 86 افراد گرفتار

گرفتار افراد نے 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں حصہ لیا تھا، حکام

بدھ جون 14:11

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ترکی میں عام انتخابات کے بعد ایک بار پھر کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں سے ایک دہشتگرد تنظیم کے 86 افراد گرفتار کر لئے گئے جن میں حاضر سروس فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے عدالتی ذرائع سے بتایا ہے کہ دہشتگرد تنظیم ایف ای ٹی او کے 151 ارکان کے وارنٹ جاری کئے گئے جن میں سے 86 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان میں 30 حاضر سروس اور سابق فوجی افسران اور 13 امام شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے گرفتار افراد نے 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں حصہ لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :