کسی بھی ملک کی پہچان اس کے فنون لطیفہ اورثقافت ہوتے ہیں،اداکارہ و ماڈل رز کمالی

بدھ 27 جون 2018 14:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) اداکارہ وماڈل رزکمالی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی پہچان اس کے فنون لطیفہ اورثقافت ہوتے ہیں دنیا کی تمام ترقی یافتہ قومیں اپنی ثقافت اور فنون کی وجہ سے منفرد مقام رکھتی ہیں ہمارے ملک کے فنکاروں نے اپنے فن کی بدولت جس طرح سے پاکستان کا نام دنیا بھرمیں روشن کیااس پر پوری قوم کو فخر کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہماراملک پاکستان بھی اس اعتبارسے بہت مالامال ہے جس طرح پاکستانی فنکار دیار غیرمیں جا کر ملک کا نام روشن کرتے ہیں، اگر پاکستانی فلم میکر بھی دنیا کے مختلف ممالک اور ان کے خوبصورت مقامات پر جا کر زیادہ سے زیادہ فلموں کی عکسبندی کریں، تو اس کے ذریعے جہاں فلموں کے معیار میں بہتری آئے گی، وہیں دوسرے ممالک سے ثقافتی تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔۔

متعلقہ عنوان :