جرمن پولیس نے اسامہ بن لادن کے ذاتی محافظ کو گرفتار کرلیا

بدھ جون 14:15

جرمن پولیس نے اسامہ بن لادن کے ذاتی محافظ کو گرفتار کرلیا
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) جرمنی میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک شدت پسند کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں شبہہ ہے کہ وہ القاعدہ تنظیم کے بانی اسامہ بن لادن کا ذاتی محافظ رہ چکا ہے۔ سامے اے کو ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا۔رواں برس جرمن میڈیا میں یہ رپورٹیں آئی تھیں کہ جرمن انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے 42 سالہ تیونسی "سامی ای" کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کے باوجود وہ سوشل ویلفیئر کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے ترجمان کے مطابق بوخم شہر میں حکام نے پولیس سے مطالبہ کیا تھا کہ سامے اے کو حراست میں لیا جائے اور مذکورہ شخص نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔۔جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے امیگریشن حکام کو ہدایت کی تھی کہ سامے اے کی بے دخلی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں۔ بیلڈ اخبار کی ایک سابقہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جرمن حکام 2006ئ سے اس تیونسی باشندے کی بے دخلی کی کوشش کر رہے ہیں تاہم سامی کے اپنے ملک میں تشدد کا نشانہ بننے کا امکان اس معاملے میں رکاوٹ بنا رہا۔ سامی اے 1997ئ سے جرمنی کے شمال مغربی شہر بوخم میں رہ رہا ہے۔۔