دو ریاستی فارمولے سے مسئلہ فلسطین حل ہوگا،سعودی عرب

فلسطینی عرصہ دراز سے ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں،وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں،سرابراہ سفارتی مشن خالد المنزلاوی

بدھ 27 جون 2018 14:15

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سعودی سفارتی مشن کے نائب سربراہ ڈاکٹر خالد المنزلاوی نے کہا ہے کہ عالمی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے مطابق دو ریاستی فارمولے پر عملدآمد سے ہی مسئلہ فلسطین کو حل کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بد ھ کو نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفارتی مشن کے نائب سربراہ ڈاکٹر خالد المنزلاوی نے کہا کہ فلسطینی ناجائز ظالمانہ قبضے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی پالیسیوں کوطویل عرصے سے جھیل رہے ہیں۔

فلسطینی مسلسل مزاحمت پر ہم سب کی جانب سے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔مملکت نے اپنے اس غیر متزلزل موقف کا اظہار’’مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی صورتحال‘‘ پر سلامتی کونسل میں ہونے والے کھلے مباحثے میں بھی کر چکی ہے۔ ڈاکٹر خالد المنزلاوی کا کہنا تھا کہ عالمی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے مطابق دو ریاستی فارمولے پر عملدآمد سے ہی مسئلہ فلسطین کو حل کیا جاسکتا ہی