کوکین اور افیون کی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،اقوام متحدہ

گزشتہ دو سالوں میں افیون کی پیداوار میں 65فیصد اضافہ ہوا،افیون کی پیداوار میں 9ہزار ٹن افغانستان میں کاشت ہوتی ہے،رپورٹ

بدھ 27 جون 2018 14:15

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترک منشیات (یواین او ڈی سی )کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کوکین اور افیون جیسی منشیات کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بد ھ کو یہ انکشاف منشیات اور جرائم کی روک تھام کیلئے سرگرم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یواین او ڈی سی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کیا۔رپورٹ کے مطابق افیون کی پیداوار میں 2016ء سے 2017ء کے دوران65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اب یہ سالانہ ساڑھے 10ہزار ٹن ہے۔مجموعی پیداوار میں سے 9ہزار ٹن افغانستان میں بنتی ہے۔اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونی والی نشہ آور شے چرس ہے،جسے گزشتہ سال 192 ملین افراد نے ایک بار استعمال کیا۔