بطور کپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ، سرفراز احمد

جب بھی موقع ملتا ہے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں،سہ فریقی سیریز میں دبائو ضرور ہوگا ،اچھا کھیلنے کی کوشش کرینگے ، لڑکوں کو نیچرل گیم کھیلنے کی ہدایت کی ہے ،کپتان محمد حفیظ کو ٹیم میں لانے کامقصد ان کی بولنگ سے فائدہ لینا تھا، یاسرشاہ کاکم بیک ٹیم کے لئے اچھا ہوگا،وہ ون ڈے میں فائدے مند ہونگے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 27 جون 2018 14:17

بطور کپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ، سرفراز احمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بطورکپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،سہ فریقی سیریزمیں دبا ضرورہوگالیکن اچھاکھیلنے کی کوشش کریں گے میں نے لڑکوں سے کہا ہے کہ کسی دباے بغیرنیچرل گیم کھیلنے کی کوشش کریں۔میڈیا سے گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ جب بھی موقع ملتا ہے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں، یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کومیچ میں کامیابی دلواں،بطورکپتان کھیل کے دوران دبا بھی ہوتاہے،تمام کھلاڑی چاہتے ہیں کہ ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری آئے اور بطورکپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کی پرفارمنس کے لئے دعا کرتے ہیں،تمام کھلاڑی محنت کرتے ہیں گرانڈ میں نظر آتا ہے میں نے لڑکوں کوکہا ہے کسی دبا کے بغیرنیچرل گیم کھیلنے کی کوشش کریں ،سہ فریقی سیریزمیں دبا ضرورہوگالیکن اچھاکھیلنے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ کے بارے میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کو ٹیم میں لانے کامقصد ان کی بولنگ سے فائدہ لینا تھا،ان کی ٹاپ آرڈرمیں بیٹنگ اوراسپن بولنگ سے فائدہ اٹھانیکی کوشش کرینگے جبکہ دوسری طرف کامران اکمل ڈومیسٹک میں اچھاپرفارم کررہے ہیں،جو بھی کرکٹ کھیل رہا ہے اس کی واپسی کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔

یاسرشاہ سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یاسرشاہ کاکم بیک ٹیم کے لئے اچھا ہوگا،وہ ون ڈے میں فائدے مند ہونگے۔۔

متعلقہ عنوان :