ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور بیوائوں کے لئے خوشخبری

نیشنل سیونگ کی مختلف سکیموں کے منافع میں اضافے کا امکان

بدھ 27 جون 2018 14:18

ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور بیوائوں کے لئے خوشخبری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء)ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور بیوائوں کے لئے خوشخبری، نیشنل سیونگ کی مختلف سکیموں کے منافع میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بچت سکیموں کے شرح منافع میں آدھا فیصد اضافے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق نیشنل سیونگ کے ادارے نے ریٹ میں آدھا فیصد یا 50 بیسس پوائنٹس اضافے کی سمری تیار کرلی ہے جو جلد وزارت خزانہ کو ارسال کر دی جائے گی، بچت سکیموں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔اس وقت پینشنز اور بہبود سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 10 اعشاریہ 8 فیصد، سپیشل سیونگ سکیم کا شرح منافع 76 اعشاریہ 6 فیصد، ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 8 اعشاریہ 10 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 7 اعشاریہ 63 فیصد ہے۔ ۔