ْکرد باغیوں سمیت تمام مسلح گروپوں سے ہتھیاروں سے دستبرداری کے خواہاں ہیں ،عراقی وزیر اعظم

ترکی اور ایران سے ملحقہ سرحدی علاقوں کے تحفظ کے امور بھی زیر غور ہیں، صدر العبادی کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ جون 14:21

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ کردباغیوں سمیت تمام مسلح گروپوں سے ہتھیاروں سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حیدر العبادی نے کہا کہ وہ کرد باغیوں سمیت تمام مسلح گروپوں سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انکی کابینہ نے ترکی اور ایران کیساتھ ملحقہ عراقی سرحدوں کے سیکیورٹی ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے انہوں نے کہا کہ انکی حکومت تمام مسلح گروپوں کے ہتھیاروں سے دستبرداری کیلئے تمام تر ممکن اقدامات کریگی

متعلقہ عنوان :