جمرود‘ پاک افغان شاہراہ پر نجی چیک پوسٹوں پر بھتہ وصولی کا نوٹس لیا جائے‘انجنیئر عمر نواز آفریدی

بدھ 27 جون 2018 14:24

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) جمرود کے رہائشی عمر نواز آفریدی نے اسسٹنٹ کمشنر جمرود سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان شاہراہ پر نجی چیک پوسٹوں اور ان پر تعینات سول افراد کی جانب سے بھتہ وصولی کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے دیگر تاجرساتھیوں کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ فروٹ اور خشک میواجات کا کاروبار کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جب ہم بھگیاڑی چیک پوسٹ پر جب پہنچ جاتے ہیں تو ایف سی اور خاصہ دار ہمیں کلئیر کرتے ہیں لیکن تھوڑے فاصلے پر سادہ کپڑوں میں ملبوس فضل نامی شخص جس کو شاہ نواز نامی شخص کی اشیر باد حاصل ہیں ہم سے پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیںاور پیسے دینے سے انکار پر ہمیں خاصہ دار فورس اور ایف سی کے سامنے واپس کرتے ہیں۔

عمر نواز کاکہنا تھا کہ ہم غیر قانونی کاروبار نہیں کرتے لیکن اسسٹنٹ کمشنر جمرود اور دپٹی کمشنر خیبر پاک افغان شاہراہ پر فضل اور شاہ نواز نامی نامعلوم افراد کے نجی چیک پوسٹوں کا نوٹس لیںاور ان کی حثیت واضح کردیں۔