ویت نام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک،60لاکھ ڈالر کانقصان

طوفانی بارشوں کے سبب گھروں، کھڑی فصلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا،حکام کی گفتگو

بدھ 27 جون 2018 14:24

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) ویت نام کے شمالی پہاڑی علاقے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

طوفان اور سیلاب کے سبب کم از کم 6.1 ملین امریکی ڈالرز کے برابر نقصانات ہوئے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفانی بارشوں کے سبب گھروں، کھڑی فصلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ ویت نام میں جون سے نومبر تک جاری رہنے والے موسم میں اکثر شدید بارشیں ہوتی ہیں۔ حکام کے مطابق طوفان اور سیلاب کے سبب کم از کم 6.1 ملین امریکی ڈالرز کے برابر نقصانات ہوئے ہیں۔