مقدونیا کے صدر نے ملک کا نام تبدیل کرنے کے قانون پر دستخط سے انکار کر دیا

صدر کے پاس اس معاہدے پر دستخط کرنے کا اختیار نہیں ہے،یہ قانون کے خلاف ہے،صدارتی دفتر

بدھ 27 جون 2018 14:24

اسکوپیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) مقدونیا کے صدر جیورگے ایوانوف نے اٴْس معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے تحت ملک کا نام تبدیل کیا جانا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوانوف نے کہاکہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ صدر کے پاس اس معاہدے پر دستخط کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ رواں ماہ مقدونیا اور یونان کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ یوگوسلاویہ کی اس سابق ریاست کا نام بدل کر ’’ری پبلک آف نارتھ میسیڈونیا‘‘ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :