صوبیدار راجہ محمد صدیق خان آف بھٹی شریف بیس بگلہ وفات پاگئے

1965/71 کی پاک بھارت جنگوں میں بہادری کی داستانیں رقم کیں

بدھ جون 14:24

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) صوبیدار راجہ محمد صدیق خان آف بھٹی شریف بیس بگلہ وفات پاگئے تفصیلات کے مطابق گاوں بھٹی شریف بیس بگلہ باغ کی معروف شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار راجہ محمد صدیق خان طویل علالت کہ بعد باعث انتقال کر گے مرحوم 1940 کے قریب پیدا ہوے ابتدائی دینی دنیاوی تعلیم کے بعد آپ نے پاکستان فوج میں شمولیت اختیار کی 1965/71 کی پاک بھارت جنگوں میں بہادری کی داستانیں رقم کیں ملازمت سے فراغت کہ بعد آپ نے علاقائی سطح پر رفاعی کاموں کا آغاز کیا عوامی خدمت کو آپنا شعار بنایا گزشتہ پانچ دس سال کہ درمیان پیرانہ سالی میں زندگی گزار رہے تھے عرصہ چار سال سے بیمار رہنے کے بعد بدھ کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے‘ مرحوم ڈاکٹر عبدالرئوف خان کے والد اور پی ٹی وی برانچ دھیرکوٹ راجہ طالب حسین کے سسر ہیں ان کی وفات پر بیس بگلہ سوکڑپس جھولہ بھٹی شریف چناٹ مندری سارمنڈل ملوٹ غنی آباد کری کی سیاسی سماجی مذہبی صحافتی شخصیات نے مرحوم کی عسکری عوامی سماجی سیاسی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوے دعا مغفرت کی مرحوم انتہائی شریف ہمدرد صوم صلوة کہ سخت پابند رہے مرحوم نے جہادی آزادی میں آزاد خطے کا سب سے بڑا معرکہ معرکہ نانگا پیر پر مجاہدین کی جرات دلیری اس مقام کی اہمیت افادیت پر ایک تعارفی کتاب بھی تحریر کی تھی مرحوم کو آج بعد از نماز عصر نماز جنازہ کی ادائیکی کہ بعد بیسبگلہ کہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا-