قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ جون 14:24

قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جون۔2018ء) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔قومی سلامتی کے مشیر نے اپنا استعفیٰ نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو ارسال کیا جو انہوں نے منظور کرلیا۔لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کو 23 اکتوبر 2015 کو سرتاج عزیز کے بعد پاکستان کا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی وزیر کی حیثیت کو نگراں حکومت نے واپس لے لی تھی، جس کے بعد ان کے اور نگراں حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے۔خیال رہے کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ پاکستان آرمی کے دوسرے ریٹائرڈ افسر ہیں جو مشیرِ قومی سلامتی امور رہے ہیں، اس سے قبل میجر جنرل (ر) محمود درانی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی گزشتہ حکومت میں اس عہدے پر فائر ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اپنی ریٹارمنٹ سے قبل ناصر خان جنجوعہ کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات تھے، جبکہ اس سے قبل وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سربراہ تھے۔لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ جنگی مشقیں عزمِ نو تھری کے حوالے سے بھی کام کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں اس وقت کے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں قومی سیکورٹی پالیسی پیش کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ پاکستان آرمی کے دوسرے ریٹائرڈ افسر ہیں جو مشیرِ قومی سلامتی امور رہے ہیں، اس سے قبل میجر جنرل (ر) محمود درانی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی گزشتہ حکومت میں اس عہدے پر فائر ہوئے تھے۔اپنی ریٹارمنٹ سے قبل ناصر خان جنجوعہ کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات تھے، جبکہ اس سے قبل وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سربراہ تھے۔لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ جنگی مشقیں عزمِ نو تھری کے حوالے سے بھی کام کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں اس وقت کے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں قومی سیکورٹی پالیسی پیش کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔