Live Updates

این اے 53‘ عمران خان ایپلٹ ٹریبونل میں پیش، نامزدگی فارم مکمل کرلیا

ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی حلف نامے کی شق’’این‘‘ کو پٴْر نہ کرنے پر مسترد کئے تھے

بدھ 27 جون 2018 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایپلٹ ٹریبونل میں پیش ہوگئے جس کے بعد وہ حلف نامے کی شق این پٴْر کرنے کے بعد روانہ ہوگئے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 اسلام آباد ٹو سے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق حلف نامے کی شق 'این' کو پٴْر نہ کرنے پر مسترد کردیے تھے جس کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو عمران خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہوئے اور اپنے کاغذات نامزدگی میں شق 'این' کے خانے میں تحریر کو مکمل کیا۔ عمران خان نے شق 'این' میں لکھا کہ انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کینسر اسپتال بنایا، نمل یونیورسٹی بنائی اور عوام کو آئینی حقوق کی جدوجہد کرنے کا شعور دیا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کو اپنے حلقے میں کیے جانے والے عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں سے متعلق بتانا ضروری قرار دیا تھا۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے اکثر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اس شق کو پٴْر نہ کرنے پر مسترد کیے گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات