Live Updates

پی ٹی وی حملہ کیس ‘عمران خان اور شریک ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ‘سماعت 20جولائی تک ملتوی

بدھ 27 جون 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان اور شریک ملزمان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20جولائی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ شریک ملزمان کی بھی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات