پیپلز پارٹی کے رہنما سیاسی نجومی منظور وسان کے پی ایس 27 سے کاغذات نامزدگی مسترد

تمام اثاثے ظاہر کرچکا‘سمجھ نہیں آرہی کہ فارم کیوں مسترد کیے گئے ہیں‘ منظور وسان کا ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

بدھ جون 14:40

خیبرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے لیے امیدوار منظور وسان کے کاغذات نامزدگی ایپلٹ ٹریبونل نے مسترد کردئیے ۔۔منظور وسان نے خیرپور کی صوبائی نشست پی ایس 27 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل نے اعتراض پر سماعت کے بعد اسے مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب منظور وسان کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ ان کے نامزدگی فارم کیوں مسترد کیے گئے جب کہ وہ تمام اثاثے ظاہر کرچکے ہیں۔

منظور وسان نے اعلان کیا کہ کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔2013 کے عام انتخابات میں منظور وسان نے خیرپور کی صوبائی نشست پی ایس 32 خیرپور 4 سے 44 ہزار گیارہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار میر شاہنواز خان تالپور کو شکست دی تھی جو 32 ہزار 174 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔