سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے شہرت حاصل کر نیوالے رن مر ید محمد علی نے اداکارہ ماہ نور کو شادی کی پیشکش کردی

میں آپ کیلئے چاند بھی زمین پر لا سکتا ہوں ‘محمد علی نے ماہ نور کو بتا دیا‘ ماہ نور نے بھی سوشل میڈیا کے رن مرید کی پیشکش قبول کر لی

بدھ 27 جون 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے شہرت حاصل کر نیوالے رن مر ید محمد علی نے اداکارہ ماہ نور کو شادی کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم سٹار ماہ نور سے ملاقات کے دوران محمد علی نے انکو شادی کی پیشکش کرواتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کے لیے 20 لاکھ کی کمیٹی ڈالی ہے اور اپنی بیوی کو تو میں مری لے کر گیا لیکن آپ کو میں کینیڈا لے کے جا?ں گااس پر اداکارہ ماہ نور نے کہا کہ تم میرے لیے کیا کر سکتے ہو جس پر سوشل میڈیا کے رن مرید نے مخصوص انداز میں کہا کہ میں آپ کے لیے چاند بھی زمین پر لا سکتا ہوں ،ویڈیو کلپ کے مطابق اداکارہ ماہ نور نے بھی سوشل میڈیا کے رن مرید کی پیشکش قبول کر لی ہے اب یہ دیکھنا ہے کہ یہ قبولیت محض سوشل میڈیا تک ہی رہے گی یا حقیقت کا بھی روپ دھارے گی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔