اسما کاشف کینسر سے بچائو کی آگاہی مہم کے سلسلے میں امریکہ پہنچ گئی

بدھ جون 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) اداکارہ و مسز پاکستان اسما کاشف کینسر سے بچائو کی آگاہی مہم کے سلسلے میں امریکہ پہنچ گئی‘وہاںخواتین کو بریسٹ کینسر سے نا امید نہیں ہونا چاہیے،نا امید اور مایوسی گناہ ہے،ایسی خواتین کو ان کے گھر والے بھی سپورٹ نہیں کرتے جو کہ افسوس ناک بات ہے،انہی خواتین کی کیئر اور آگاہی کیلئے میں نے مہم شروع کی ہے،ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کینسر کے مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا سب سے اہم کا ہے،بیوٹی انڈسٹری میں بھی ایسی چیزیں متعارف ہو چکی ہیں جو آپ کو اس مرض سے بچائو میں مدد دی سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کو کینسر سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اور کینسر کے مریضوں کے ساتھ کس طرح پیش آنا چاہیے،کینسر ایک لاعلاج بیماری نہیں ہے اس سے بچا جا سکتا ہے،اسما کاشف نے شوکت خاتم ہسپتال میں لیکچر دینے کے پیش کش کردی اگر عمران خان اور ہسپتال کی انتظامیہ رضامندی ظاہر کریں تومیں شوکت خانم میں بھی مریضوں کو لیکچر دینے کیلئے تیار ہوں۔