گلوکارہ رابی پیر زادہ کی پہلی فلم ’’شورشرابا‘‘ کل سینما گھروں کی ذینت بنے گی،فلمی حلقوں نے فلم کو کامیابی کا سرٹیفکیٹ دیدیا

بدھ 27 جون 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) گلوکارہ رابی پیر زادہ کی پہلی فلم ’’شورشرابا‘‘ کل سینما گھروں کی ذینت بنے گی،فلمی حلقوں نے فلم کو کامیابی کا سرٹیفکیٹ دے دیا،فلم کی کہانی دو خاندان کے آپس میں اختلافات کے گرد گھومتی ہے،فلم میں رابی پیر زادہ نے مرکزی کردار ادا کیا،اس حوالے سے گلوکارہ نے بتایا میری پہلی فلم ہی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی،فلم کی کہانی ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے،لوگوں پرانے موضوعات کو بار بار دیکھ کر تنگ آچکے ہیں ،اس فلم کے گانے بہت اچھے جن کو فلم کی ریلیز سے قبل ہی بہت پذیرائی مل رہی ہے،مجھے پہلی فلم میں ہی کام کرنے کا بہت اچھا رسپونس مل رہا ہے جبکہ فلمی حلقوں کی جانب سے بھی میرے کام کی تعریف کی جا رہی ہے مجھے امید ہے کہ شائقین بھی اس فلم کو بہت پسند کرینگے۔

متعلقہ عنوان :