نیا اسٹیج ڈرامہ ’’جادوگر حسینہ ‘‘جمعہ سے شروع ہوگا

بدھ 27 جون 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) نیا اسٹیج ڈرامہ ’’جادوگر حسینہ ‘‘کل (جمعہ ) سے شروع ہوگا ‘فلم سٹار ماہ نور اور کامیڈین گلفام مر کزی رول کر یں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم سٹار ماہ نور اورکامیڈین گلفام 29جون سے ملتان کے تھیٹرسٹارلٹ تھیٹر میں نئے ڈرامہ جادوگرحسینہ میں پر فارم کر یںگے اسٹیج پر وڈیوسر وسیم ڈار ہوں گے اور ڈرامہ کی کاسٹ میں فلم سٹار ماہ نور کیساتھ ندیم چٹا عرفا ن شیوا آفرین بھٹی مشی ملک اور ہیراملک سمیت دیگر فنکار بھی موجود ہوں گے اس حوالے سے فلمسٹار ماہ نور نے کہا کہ میں پہلے بھی ملتان میں پر فارم کر چکی ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ وہاں کے ڈرامہ شائقین نے ہمیشہ مجھے بھر پور محبت اور پیار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے منفر د انداز کی وجہ سے کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہوں اور اپنے کام سے مخلص پن ہی میری کامیابی کا راز ہے۔

متعلقہ عنوان :