گلوکار فرحان سعید کارکنوں اور ووٹروں کا لہو گرمانے کیلئے تحریک انصاف کا نیا آفیشل گانا گائیں گے

بدھ جون 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم بھرپور جوش و جذبے سے جاری ہے اور ایسے میں پی ٹی آئی نے گلوکار فرحان سعید کا انتخاب کرلیا ہے، جو کارکنوں اور ووٹروں کا لہو گرمانے کے لیے پارٹی کا نیا آفیشل گانا گائیں گے۔گزشتہ روز فرحان سعید نے بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور الیکشن مہم 2018 کا آفیشل گانا گانے کے لیے ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

فرحان سعید نے ٹوئٹر پر ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے شکرگزار ہیں کہ انتخابی مہم کا آفیشل گانا گانے کے لیے ان پر بھروسہ کیا گیا۔واضح رہے کہ فرحان سعید متعدد سپر ہٹ گانے گا چکے ہیں جن میں، ’سجنی‘، ’تھوڑی دیر‘، ’دل ہوا پنچھی‘، ’ہلکا ہلکا سرور‘ اور دیگر شامل ہیں۔فرحان سعید گلوکاری کے ساتھ اداکاری میں بھی جوہر دکھاتے ہیں اور حال ہی میں ان کا رمضان کا خصوصی ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ ریکارڈ توڑ ہٹ ثابت ہوا ہے۔