علی ظفر کے بعد احسن خان بھی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئے

بدھ 27 جون 2018 14:40

علی ظفر کے بعد احسن خان بھی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) پاکستانی اداکارو گلوکار علی ظفر کے سیڑھیوں سے گرنے کے بعد ا ب اداکار احسن خان بھی ڈرامہ سیریل ’’آنگن ‘‘ کی ریکارڈنگ کے دوران اپنے سین عکسبند کرواتے ہوئے سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایک سین کے دوران سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے پائوں سلپ ہونے کے باعث احسن گر پڑے جس سے ان کو معمولی چوٹیں آئیں مگر تکلیف کے باوجود انہوں نے اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ اپنے سین کی عکسبندی کروائی۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل میں سجل علی اور احد رضا بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :