دنیا داری میں کچھ نہیں رکھا ہم سب کو آخرت کی تیاری کرنا ہو گی‘ اداکار شفقت چیمہ

بدھ 27 جون 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ دنیا داری میں کچھ نہیں رکھا ہم سب کو آخرت کی تیاری کرنا ہو گی‘ اس ملک کی تباہی کی وجہ نا انصافی‘ امانت میں خیانت اور ایک دوسرے کے ساتھ زیادتیاں ہیں‘ اگر ہم سب اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

’’آئی این پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار شفقت چیمہ نے کہا کہ میں جب بھی کوئی نیکی کا کام کرتا ہوں تو میرے دل کو سکون ملتا ہے اور میری زیادہ سے زیادہ کوشش ہوتی ہے کہ میں غریبوں‘ مسکینوں کی مدد کروں اور کسی کے ساتھ بھی زیادتی اور ناانصافی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں انصاف ختم ہو جائے وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :