اداکاروں کی غربت کا سن کر افسوس ہوتا ہے، ماہ نور

بدھ 27 جون 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ اداکاروں کی غربت کا سن کر افسوس ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ ہوتا ہے جب کسی فنکار کے بارے میں یہ خبر شائع ہوتی ہے کہ وہ کسمپرسی کے عالم میں ہے اور اس کے پاس دوائی لینے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سیاستدان صبح سے شام تک ہوجائیگا ۔کردیا جائیگا کی گردان کرتے ہیںگا کا یہ صیضہ جب تک ختم نہیں ہوتا اس وقت تک حقیقی معنوں میں ترقی ممکن نہیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ ماہ نور کاکہنا تھا کہ اگر اس گا کے صیغے کو کردیاگیا میں تبدیل کر دیا جائے تو لوگوں کی مشکلات ختم ہوجائیں گی۔

متعلقہ عنوان :