فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر۔ تھری‘‘ کا موشن پوسٹر جاری

بدھ 27 جون 2018 14:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت کی فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری‘‘ کا موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری‘‘ کا موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے،پوسٹر میں سنجے دت ایک کرسی پر بیٹھے ہاتھوں میں پسٹل پکڑے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے سامنے میز پر ایک ٹرے میں بھرے ہوئے چھ گلاس نظر آرہے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار تیگمنشو دھلیاہیں،،فلم کی کاسٹ میں جمی شیرگل، ماہی گل اور چترنگدا سنگھ شامل ہیں۔ فلم27جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔