نگران وفاقی کابینہ میں 2 نئے وزراء شامل

صدر ممنون نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی اور میاں مصباح الرحمن سے حلف لیا

بدھ 27 جون 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) وفاقی کابینہ میں دو نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا‘ صدر ممنون نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی اور میاں مصباح الرحمن سے حلف لیا۔ بدھ کو وفاقی کابینہ میں دو نئے وزراء نے شمولیت کی۔

(جاری ہے)

نئے وفاقی وزراء میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی اور میاں مصباح الرحمن نے حلف اٹھایا۔ صدر ممنون حسین نے نئے وفاقی وزراء سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے شرکت کی۔ تقریب حلف برداری میں نگران وزراء اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔