ایپلٹ ٹربیونل نے پی پی 117 سے سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کے بھائی کو نا اہل قرار دیدیا

عمران شیر علی کو شہری کی جانب سے اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا گیا

بدھ 27 جون 2018 14:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) عام انتخابات میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے بنائے گئے ایپلٹ ٹربیونل نے پی پی 117 سے ن لیگ کے امیدوار عمران شیر علی کو نا اہل قرار دے دیا۔عمران شیر علی کو شہری کی جانب سے دائر اپیل پرنا اہل قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

عمران شیر علی کیخلاف در خواست میں شہری نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران شیر علی کو اثاثے چھپانے پر نا اہل قرار دیا جائے۔

کاغذات نامزدگی کی منظوری پرریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں کی سماعت کی۔ جسٹس علی اکبر قریشی پر مشتمل ٹربیونل نے سماعت کے بعد عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی کو نا اہل قرار دے دیا۔عابد شیر علی کے بھائی عمران شیر علی فیصل آباد کے حلقے پی پی 117 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے۔