انسداد دہشتگردی عدالت کاعمران فاروق قتل کیس کے گواہ بدر الدین بلوچ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

آئندہ سماعت پر بدر الدین بلوچ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کرینگے‘ عدالت

بدھ 27 جون 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے گواہ بدر الدین بلوچ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 9جولائی تک ملتوی کردی‘ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر بدر الدین بلوچ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے دو گواہوں کے بیانات مکمل ہوئے۔ گواہ محمد آصف اور شاہد کا تعلق نجی بینک سے ہے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ گواہ محمد آصف نے بتایا کہ محسن علی کے اکائونٹ میں 24 ٹرانزیکشنز ہوئیں عدالت نے گواہ بدر الدین کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر بدر الدین بلوچ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 9جولائی تک ملتوی کردی۔