ایشیاء بحرالکاہل2025تک دنیا کا سب سے بڑا5جی ریجن بن جائیگا

آسٹریلیا،چین،جاپان،جنوبی کوریا اور پاک ،بھارت کی 5جی مارکیٹ میں زبردست اضافہ ہو گا 675ملین کنکشن کے موبائل آپریشن پر آئندہ پانچ برسوںکے دوران 200ارب ڈالر خرچ ہونگے

بدھ 27 جون 2018 14:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) ایشیاء بحرالکاہل2025تک دنیا کا سب سے بڑا5جی ریجن بن جائیگا۔آسٹریلیا،چین،جاپان،جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کی 5جی مارکیٹ میں زبردست اضافہ ہو جائیگا جس سے یہ خطہ 675ملین کنکشن کیساتھ دنیا کا سب سے بڑا 5جی ریجن بن جائیگا۔

(جاری ہے)

جی ایس ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل میٹس گرینرڈ کے مطابق ایشیاء بحرالکاہل ریجن میں موبائل براڈ بینڈ نیٹ ورک اور سمارٹ فون میں حالیہ برسوں کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 5جی دور کی ترقی میں بنیادی اور اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ایشیا میں موبائل آپریشن پر آئندہ پانچ برسوں کے دوران تقریباً 200ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے یہ اخراجات 4جی نیٹ ورک کی اپ گریڈنگ اور توسیع پر خرچ ہوں گے۔تاکہ اسے 5جی نیٹ ورک تک لایا جاسکے۔دنیا کی بڑی 4جی مارکیٹیں جن میں جاپان،جنوبی کوریا،پاکستان،بھارت،انڈونیشا،تھائی لینڈ اورویتنام شامل ہیں 4جی سے 5جی کی طرف سفر کر رہے ہیں اس طرح 2025تک ایشیاء بحرالکاہل کا علاقہ دنیا کا سب سے بڑا 5جی ریجن بن جائیگا۔